• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: گراں فروشی کے الزام میں 21 افراد گرفتار

21 Suspects Arrested In Peshawar

پشاور میں ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کے دوران گراں فروشی اور کم مقدار میں پیٹرول و ڈیزل ڈالنے کے الزام میں فلنگ اسٹیشن کے 3منیجرز سمیت 21 افراد کو گرفتار کر لیا۔

ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق حیات آباد کی مختلف مارکیٹوں میں چھاپے مارے گئے جس میں مقررہ قیمت سے زائد اشیاء خور و نوش فروخت کرنے پر 18 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔

انتظامیہ کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر چیکنگ کے دوران تین فلنگ اسٹیشنوں کےمنیجرز کو کم مقدار میں پیٹرول اور ڈیزل ڈالنے پر گرفتار کر لیا گیا ۔

ضلعی انتظامیہ نے تمام فلنگ اسٹیشنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیٹرول اور ڈیزل کی مقدار پوری رکھیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔

 

تازہ ترین