• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹیل، خسارہ کم کرنے کیلئے ہرہفتے تین چھٹیوں کا فیصلہ

Pakistan Steel Decisions For Three Weeks To Reduce Deficit

پاکستان اسٹیل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔ بورڈ کے موجودہ اجلاس میں گزشتہ اجلاس کے نکات پر کی گئی کارروائی کی منظوری دی گئی۔

نیشنل انڈسٹریل پارک(این آئی پی) کے متعلق دی گئی سفارشات کی منظوری دی اور اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ 600 ایکڑ زمین کے مالی معاملات کو وزارتِ صنعت و پیداوار، این آئی پی کے ساتھ مل کر فوری طور پر حل کرے گی۔

بورڈ نے کمیٹی کی اِن سفارشات پر ہدایات جاری کیں کہ این آئی پی مذکورہ زمین کی ادائیگی کو ممکن بنائے جو اس دوران اس زمین کی قیمت بنتی رہی ہے یعنی 5 ، 6 ، 7 اور 13 ملین روپے فی ایکڑ کے حساب سے ہے۔

قبل ازیں،نجکاری کمیشن نے متعلقہ زمین کی فی ایکڑ قیمت 13 ملین روپے مقرر کی تھی اس کے علاوہ بور ڈ نے پیداواری کی بندش کے باعث 1.4 بلین روپے کے ماہانہ نقصان کے ساتھ ساتھ 170 بلین روپے کے واجبات کے معاملے پر بحث کی ۔

بورڈ نے آڈٹ کمیٹی کو اپنی سفارشات دیتے ہوئے کہاکہ پاکستان اسٹیل کا پیداواری عمل معطل ہونے سے لے کر اب تک تمام نقصانات جو کہ 2 سال سے زائد عرصے پر محیط ہے جائزہ لیا جائے اور اس معاملے پر ذمہ داریوں کا تعین کیا جائے۔

بورڈ نے ہدایات جاری کی کہ اخراجات میں کمی لانے کے لئے پاکستان اسٹیل میں ہفتہ وار 2 چھٹیوں میں مزید ایک چھٹی کااضافہ کرکے تین کردی جائیں ۔

تازہ ترین