• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو گرفتار کرلیا گیا

Chairman Secp Zafar Hijazi Has Been Arrested

ایف آئی اے نے چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کو گرفتارکرلیا ہے۔ ظفر حجازی پر ایس ای سی پی کے ریکارڈ کی ٹیمپرنگ کا الزام ہے۔

اسپیشل جج سینٹرل نے چیئرمین ایس ای سی پی کی ضمانت منسوخ کردی جس کے بعد ظفر حجازی کو کمرۂ عدالت سےگرفتارکر لیا گیا۔

اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل طاہر محمود نے چیئرمین سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ظفر حجازی کی ریکارڈ ٹیمپرنگ مقدمے میں درخواست ضمانت کی سماعت کی۔

ہ بھی پڑھئے:سپریم کورٹ کے حکم پر ظفرحجازی کیخلاف مقدمہ درج

دوران سماعت ظفر حجازی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے چیئرمین ایس ای سی پی کو گرفتار کرنے کے لئے ناقابل ضمانت دفعہ درج کی اور عجلت میں کام کیا تاہم تمام ثبوتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے دفعہ 466 کا اطلاق نہیں ہوتا۔

ظفر حجازی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عجیب بات ہے ٹیمپرنگ کے الزام میں براہ راست ملوث 2 افسروں کو شامل ہی نہیں کیا گیا جب کہ ایس ای سی پی کے افسران کے دفعہ 164 کے بیانات بھی مشکوک ہیں۔

یہ بھی پڑھئے:ظفر حجازی کی 17 جولائی تک ضمانت منظور

وکیل صفائی نے کہا کہ چیئرمین شریک ملزموں کی تعریف میں آتے ہیں پھر انہیں دفعہ 109 میں رکھنا چاہیے تھا لیکن ریکارڈ ٹیمپرنگ میں جو افسر ملوث تھے انہیں ایف آئی اے نے چھوڑ دیا۔

واضح رہے کہ اسپیشل کورٹ سینٹرل نے گزشتہ سماعت پر ظفر حجازی کی آج تک ڈھائی ڈھائی لاکھ روپے کے 2 مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔

یہ بھی پڑھئے:پیپلزپارٹی نےظفر حجازی کی برطرفی کیلئے قومی اسمبلی میں قرارداد جمع کر ادی

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے چیئرمین ایس ای سی پی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا۔ چیئرمین ایس ای سی پی پرچودھری شوگرملزکے رکارڈ میں ردوبدل کا الزام ہے۔

 

تازہ ترین