• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Munna Michael Becomes First Bollywood Film To Screen In Russia After Two Decades

 بھارتی فلموں کی ڈیمانڈ دنیا بھر میں بڑھ رہی ہے ، ’دنگل ‘کی ہی مثال لے لیجئے جس نے چین میں ریلیز ہوکر ریکارڈ بزنس کیا۔ اس کامیابی کے بعد اب ٹائیگرشروف کی فلم ’ منا مائیکل‘ روس میں ریلیز ہونے جارہی ہے ۔

گزشتہ 26سالوں میں یہ موقع ہوگا جب کوئی ہندی فلم روسی سنیماہالز کی زینت بنے گی ۔ اس سے قبل 1991میں بگ بی کی فلم ’عجوبہ‘آخری مرتبہ روسی تھیٹرز میں دکھائی گئی تھی۔

ڈیلی ’رشین ‘کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں فلم ساز راکیش اوم پرکاش کا کہنا تھا کہ 2013 کی کامیاب فلم’بھاگ ملکہ بھاگ‘ کے لئے میری خواہش تھی کہ فلم روس میں بھی ریلیز کی جائے تاہم دنیا بھر کے ممالک کی اسکرینز پرہونے کے باوجوددفلم روس میں ریلیز نہیں کی جاسکی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے موجودہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں روس کے ساتھ ثقافتی معاہدے طے پائے جس کے مثبت نتائج اسٹار ٹائیگر شروف کی فلم ’ منا مائیکل‘ کی روس میں ریلیز کی صورت میں سامنے آئیں گے ۔

صدر بزنس ڈیولپمنٹ ایروز انٹرنیشنل کمار آہوجا کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ دو دہائیوں سے زیادہ عرصے بعد بالی ووڈ فلم ’منا مائیکل ‘روس میں ریلیز کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ روس میں جیکی شروف اور ٹائیگر شروف کے فینز بڑی تعداد میں موجود ہیں جبکہ پروڈکش ہاؤس کے مطابق اس سے فلم کی مقبولیت میں اضافہ ہوگا ۔ساتھ ہی فلم کے بزنس میں واضح اضافہ دیکھنے میں آئے گا ۔

تازہ ترین