• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما کیس کا فیصلہ 3 رکنی بینچ ہی کرے گا،سلمان اکرم راجا

The Panama Case Will Be Decided By The 3 Membered Bench

وزیراعظم کے بچوں کے وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا ہےخوش اسلوبی سے پاناما کیس کی کارروائی ختم ہوئی۔پاناما کیس کا فیصلہ یہ 3 رکنی بینچ ہی کرے گا۔

پاناما عمل درآمد کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ مقدمے کی سماعت بہت خوبصورتی سے اختتام کو پہنچی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز معززججزصاحبان کو کچھ غلط فہمی ہوئیں جودورکردی،فیصلہ عدالت نے کرنا ہے اب جو بھی ہو۔

سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیراعظم نواز شریف صاحب کا جو بھی موقف تھا وہ سامنے آگیا، اس لیے انہیں نہیں بلایا گیا۔

تازہ ترین