• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں بارشوں کےبعد دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافہ

Water Level Increases In Indus River Due To Rain

سندھ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارشوں کے بعد دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہورہی ہے جس کے بعد گڈو بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب ہے،دادو کی گاج ندی میں سیلابی کیفیت ختم ہوگئی ہے ۔

انچارج کنٹرول روم سکھر بیراج عبد العزیز سومروکےمطابق اگلے 6 سے 8 گھنٹوں میں گڈو بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب متوقع ہے ۔‎

گڈو بیراج پر پانی کی آمد 1 لاکھ 98 ہزار 365کیوسک اور اخراج 1لاکھ 69 ہزار 891 کیوسک ریکارڈکی گئی ہے ۔سکھر بیراج پر پانی کی آمد 1 لاکھ 57 ہزار 145 کیوسک اوراخراج 1 لاکھ 12 ہزار 415کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے ۔

دادوکے گاج ندی میں صورتحال نارمل ہے ،محکمہ آبپاشی کا کہنا ہے کہ بارشیں تھم جانے کے بعد ندی میں پانی کی سطح بدریج کم ہورہی ہے ۔

گزشتہ دنوں ندی میں پانی کی سطح بلند ہونے سے متاثر ہونے والے ڈرگھ بالا اور راجو گنڈو روڈ بحال ہوگئے ہیں ۔

راجن پورکوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں موسم صاف ہونے کے بعد برساتی ندی نالوں میں سیلابی کیفیت ختم ہوگئی ہے ،کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ضلعی انتظامیہ نے راجن پور میں فلڈ کنٹرول سینٹر قائم کردیا ہے ۔

تازہ ترین