• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنسنی خیز واقعات کی منظر کشی کرتی ہالی وڈ کی نئی سائنس فکشن فینٹسی فلم برائٹ ' کاٹریلر جاری کر دیا گیا ۔

ہدایت کارڈیوڈ ایئرکی اس فلم کی کہانی ایک ایسے سیارے کے گرد گھوم رہی ہے جہاں انسان اور پر اسرار مخلوق ایک ساتھ رہتی ہیں تاہم ایک پولیس آفیسر کو خفیہ طور پر ایک مشن مکمل کرنے پر فورس کیا جاتا ہے جس میں اسے ایسے ہتھیاروں کی تلاش کرنی ہوتی ہے جس سے تما م انسانوں اور اس پر اسرار مخلوق کی ہلاکت یقینی ہو جاتی ہے ۔

میکس لینڈیس اور ڈیوڈ ایئر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار معروف ہالی وڈ اداکار وِل اسمتھ نبھا ئیں گے۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں جوئیل اجرٹن،لوسی فرے، نومی ریپیس، ہیپی اینڈریسن اورکنیتھ کوئی سمیت دیگر کئی اداکار اہم کرداروں میں جلوۂ گر ہو ںگے۔

فلم رواں سال دسمبر میں ریلیز ہوگی۔

تازہ ترین