• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ کا ہر فیصلہ تسلیم کیا جائے گا، ن لیگ

Whatever Supreme Court Gives The Verdict To Be Accepted N League

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا ہر فیصلہ تسلیم کیا جائے گا، فیصلہ خلاف آنے کی صورت میں تمام قانونی و آئینی آپشنز استعمال کیے جائیں گے ۔

وزیر اعظم نو از شریف نےکہا ہے کہ عدالت کے سامنے سرتسلیم خم کیا، عدالت پر پورااعتماد ہے، بہتر فیصلےکی توقع ہے ۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ہونے والا مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس ختم ہوگیا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ ایک بار پھر مسترد کردیا گیا، جبکہ سپریم کورٹ کے کسی بھی فیصلے کو تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فیصلہ خلاف آنے کی صورت میں تمام قانونی و آئینی آپشنز استعمال کیے جائیں گے اور محاذآرائی کسی صورت نہیں کی جائےگی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ کوئی ایسی روایت قائم کرنے کے حق میں نہیں کہ اعلیٓ عدلیہ کے فیصلوں کی بے توقیری ہو۔

ذرائع کے مطابق شرکائے اجلاس کا کہنا تھا کہ نوازشریف منتخب وزیراعظم ہیں،انہیں عوام اورپارٹی کی مکمل تائیدحاصل ہے،تمام اتحادی وزیراعظم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ غیررسمی مشاورتی اجلاس میں وفاقی وزراء اور مشیر شریک ہوئے، البتہ وزیرداخلہ چوہدری نثار آج بھی شریک نہیں ہوئے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیرداخلہ موجودہ مشاورتی عمل اور صورتحال کو ہینڈل کرنے کے طریقہ کار سے مطمئن نہیں، وہ تحفظات دور نہ ہونے پر اجلاس میں شریک نہ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اس دوران وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار پنجاب ہاؤس میں معمول کی دفتری فائلیں نمٹاتے رہے۔

تازہ ترین