• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کا پاناما فیصلے کے بعد حکمت عملی کا اعلان کرنے کا فیصلہ

Ppp Decides To Announce Strategy After Panama Verdict

سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کے فیصلے کو محفوظ کرنے کے بعد حکومتی جماعت مسلم لیگ ن، پاکستان تحریک انصاف کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت اسلام آباد میں پارٹی اجلاس منعقد ہوا۔

پیپلز پارٹی کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ کی جانب سے محفوظ کیے گئے پاناما کیس کے فیصلے پر مشاورت کی گئی۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی پاناما کیس پر عدالت عظمیٰ کے تفصیلی فیصلے کے بعد اپنی حکمت عملی کا اعلان کرے گی۔

تازہ ترین