• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، کورنگی میں پولیس موبائل پر فائرنگ، 2اہلکار،راہگیر بچہ شہید

Karachi Firing At Police Mobile In Korangi Two Police Officials Martyred

کراچی کے علاقے کورنگی میں دارلعلوم کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے پولیس موبائل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار اور ایک راہ گیر بچہ شہید ہوگیا۔

پولیس اہلکار موبائل میں چوکس نہیں تھے بلکہ پرسکون حالت میں بیٹھے تھے کہ ملزمان نے ان پر فائرنگ کر دی۔

ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آکر ایک اہلکار امجد اور ایک اور راہ گیر بچہ بھی زخمی ہوا ہے جنہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے جبکہ زخمی بچے کی شناخت محمد علی کے نام سے ہوئی ہے، جس کی حالت تشویش ناک ہے۔

موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے بعد با آسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق دونوں پولیس اہلکاروں کی بلٹ پروف جیکٹس گاڑی میں موجود ہیںجو انہوں نے فائرنگ کے وقت نہیں پہنی ہوئی تھیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کی جگہ سے گولیوں کےخول بھی ملے ہیں، تاہم فوری طور پر نہیں بتایا جا سکتا کہ یہ کس بور کے پسٹل کی گولیاں ہیں۔

تفتیشی حکام قریب نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لے رہے ہیں تاکہ ملزمان کی شناخت ہو سکے۔

آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے ڈی آئی جی ایسٹ سے واقعے کے بارے میں فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔

رینجرز اور پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور اس حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین