• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب:24گھنٹوں 608ٹریفک حادثات،17جاں بحق

Punjab Traffic Accidents In 24 Hours17 Died

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں میں 608 ٹریفک حادثات میں 17افراد جاں بحق 700 زخمی ہوگئے ۔

ریسکیو 1122 کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کے مطابق حادثات میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جن میں سے 176 کو معمولی زخم آئے، کئی افراد کو ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر ہی طبی امداد فراہم کی۔

رپورٹ کے مطابق ٹریفک حادثات میں 270 ڈرائیور، 15 کم عمر ڈرائیور، 335 مسافر اور 95پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے، صوبائی دارالحکومت لاہورمیں سب سے زائد حادثات ہوئے جن کی تعداد 113 رہی جبکہ 105 افراد متاثر ہوئے،فیصل میں 48 حادثات ہوئے، 58 افراد نشانہ بنےجبکہ ملتان میں41 حادثات میں 51 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

ریسکیو 1122 صوبائی مانیٹرنگ سیل کے مطابق حادثات میں جان کی بازی ہارنے والے 17افراد کی نعیش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی گئیں، ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والوں میں 526 مرد، 174خواتین اور 106 کی عمریں 18 سال سے کم تھیں۔

ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں497 موٹر سائیکلز، 84 آٹو رکشے، 63 موٹر کاریں، 35 مسافر بسیں، 23 ٹرک اور 47 دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

تازہ ترین