• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی کا آرٹیکل 62 ،63 مکمل طورپر ختم کرنے کا مطالبہ

Ppp Demands To Completely Repeal Article 62 And 63

انتخابی اصلاحات کی کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس میں پیپلز پارٹی نے آئین سے آرٹیکل 62اور 63کو مکمل طورپر ختم کرنے کامطالبہ کردیا ۔

اس مطالبے میں متحدہ قومی موومنٹ اور عوامی نیشنل پارٹی نے پیپلز پارٹی کی حمایت کی ہے، تاہم جماعت اسلامی اور جمعیت علمائے اسلام ف کی جانب سے اختلافی نوٹ جمع کرایا گیا ہے۔

اس حوالے سے جماعت اسلامی کے رکن اسمبلی صاحبزادہ طارق اللہ کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی میں اس قسم کی آئینی ترامیم کی مخالفت کریں گے۔

جے یو آئی کی رکن اسمبلی نعیمہ کشور نے کہا کہ ہم اس طرح کی بحث چھیڑنے کے حق میں بھی نہیں، آرٹیکل 62 اور63 کے خاتمے کے حوالے سے اختلافی نوٹ جمع کرادیا ہے ۔

تازہ ترین