• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ظفر حجازی کی گرفتاری کے بعد طبیعت خراب ،پمز منتقل

Zafar Hijazi Got Ill After Arrest Conveyed To Pims

سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان کے چیئرمین ظفر حجازی کی گرفتاری کے بعد طبیعت خراب ہوگئی جس پر انہیں پمز اسپتال لے جایا گیا ہے۔

پمزاسپتال کے ذرائع کے مطابق ظفر حجازی کو طبیعت خراب ہونے پر ایمرجنسی وارڈ میں لایا گیا ہے جہاں ان کا طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ طبی رپورٹس آنے کے بعد ان کے معالجین کی جانب سے ظفرحجازی کو اسپتال میں داخل کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر آج ایف آئی اے نے ظفر حجازی کو گرفتار کیا تھا۔

تازہ ترین