• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ ناظم آباد کراچی ،2 مختلف علاقوں سے 3 لاشیں برآمد

3 Dead Bodies Found From 2 Areas Of North Nazimabad Karachi

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد سے 2مختلف مقامات سے خاتون سمیت 3افراد کی لاشیں ملی ہیں، پولیس نے ایک واقعے کو کاروکاری جبکہ دوسرے کو خود کشی قرار دیا ہے ۔

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد فاروق کالونی میں گھرسے خاتون اور مرد کی لاشیں ملی۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کلثوم اور ساجد کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ کاروکاری کا نتیجہ لگتا ہے، مقتول ساجد کلثوم سے ملنے اس کے گھر آیاتھا۔

ایس پی گلبرگ بشیر بروہی کے مطابق لڑکی کے والد اور دو بھائیوں نے ساجد کو پکڑ لیا اور دونوں کو تیز دھار آلے سے قتل کرکے فرار ہوگئے۔

نارتھ ناظم آباد قلندریہ چوک کے قریب گھر سے 26سالہ نوجوان کی گلا کٹی لاش ملی ہے، مرنے والے کی شناخت 26سالہ ناصر کےنام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ خودکشی ہے اور متوفی نفسیاتی مریض تھا اور اس سےقبل بھی خود کشی کی کوشش کر چکا ہے۔

تازہ ترین