• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 3فلسطینی جاں بحق، 170 زخمی

Three Palestinians Killed And 170 Injured In Clashes With Israeli Troops

مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 3فلسطینی شہید اور کم از کم 170 دیگر زخمی ہوگئے۔

مسجد الاقصیٰ تک پہنچنے کی کوشش کرنے والے درجنوں فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

یہ جھڑپیں بیت المقدس کی اوقاف ٹرسٹ ودیگر اسلامی تنظیموں کی جانب سے مسجد الاقصیٰ میں جمعے کی نماز ادا کرنے کی اپیل کے بعد شروع ہوئیں۔

اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد الاقصیٰ تک مسلمانوں کی رسائی محدود کردی تھی اور 50سال سے کم عمر فلسطینی مردوں اور دیگر علاقوں سے آنے والوں پر مسجد الاقصیٰ میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔

بیت المقدس میں صیہونی فوج نے فلسطینیوں پر مظالم کی انتہا کردی، فائرنگ کی اور گرینیڈ بھی پھینکے۔

عرب ٹی وی کے مطابق مسجد الاقصیٰ کے قریبی علاقوں میں اسرائیلی فائرنگ سے 3فلسطینی نوجوان شہید ہوگئے ہیں، جبکہ مختلف جھڑپوں میں 70 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اسی طرح مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں بھی اسرائیلی فورسز اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں سو سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ کی پٹی میں بھی حماس و دیگر فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں نے اسرائیل کی کارروائیوں کے خلاف مظاہرے کیے اور جلوس نکالے ہیں۔

تازہ ترین