• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت سازشوں سے باز نہ آیا تو خمیازہ بھگتے گا،چینی میڈیا

India Stop Conspiracy Will Face Consequenceschinese Media

چینی میڈیا نے بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کے بیان پر درعمل میں کہا ہے کہ بھارت سازشوں سے باز نہ آیا تو اسے خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

بھارتی وزیر خارجہ نے گزشتہ روز کہا تھا کہ چین کے ساتھ معاملے پر دنیا کے تمام ممالک بھارت کی حمایت کرتے ہیں،چینی میڈیا نے اس بیان کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی کی یہ سازش بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے۔

چین کے سرکاری خبر رساں ذرائع کے مطابق بھارت دوکھلم میں طویلی المیعاد استحکام کا خواب دیکھنا چھوڑ دے، اسے تین جنکشنی علاقہ کہنا نئی دہلی کے مجرمانہ ضمیر کو ظاہر کرتا ہے، دنیا کا کوئی ملک بھارتی جارحیت کی طرف داری نہیں کرے گا ۔

چینی اخبار گلوبل ٹائمز کے مطابق بھارت اپنی سازشوں سے بین الاقوامی برادری کو گمراہ کرنا چاہتا ہے، نئی دہلی یہ سازش چین کبھی کامیاب نہیں ہونے دےگا، اگر بھارت اپنی ناکام سازشوں سے باز نہ آیا تو اسے خمیازہ بھگتنے کے لئے تیار رہنا ہو گا۔

چین کے سرکاری خبررساں ذرائع کے مطابق دوکھلم چینی علاقہ ہے، دوطرفہ فوجوں کی واپسی بھارت کی جانب سے دیوانے کا خواب ہے، چین دو طرفہ فوجی انخلا کے موقف کی کبھی بھی حمایت نہیں کرے گا، بھارت کو جلد ہی غیر مشروط یہ علاقہ خالی کرنا پڑے گا۔

ابھی تک چین انتہائی صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتا آ رہا ہے صبر کا پیمانہ کسی بھی وقت لبریز ہو سکتا ہے، اگر بھارت اس معاملے کو سفارتی ذرائع سے حل نہیں کرنا چاہتا تو چین غیر سفارتی ذرائع کے ذریعے تنازع کو حل کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

چین کا مشقوں میں اصل گولہ برود استعمال کرنا شو کےلئے نہیں ہے، ابھی چین عوامی خواہشات کے پیش نظر صبر کا دامن پکڑے ہے، چین کی ایک انچ زمین بھی کوئی نہیں لے سکتا۔

تازہ ترین