• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فائرنگ سے بڈگام میں کشمیری نوجوان شہید

Kashmiri Youngman Killed By Indian Firing In Badgam

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع بڈگام میں ایک کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔کٹھ پتلی انتظامیہ نے مسلسل پانچویں ہفتے بھی جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں نہتے شہریوں کے قتل عام کے خلاف آج مکمل ہڑتال بھی کی گئی۔

بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے پر امن مظاہرین پر گولیوں اور پیلٹ کی فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ کے نتیجے میں آج ایک نوجوان شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

بھارتی پولیس نے جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو دیگر ساتھیوں کو ہمراہ سرینگر کے علاقے ڈلگیٹ میں اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ سونہ وار کے علاقے میں قائم اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین دفتر کی طرف مارچ کررہے تھے جسکی کال مشترکہ مزاحمتی قیادت نے دی تھی۔

تازہ ترین