• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکن کپتان چندیمل بیمار ،بھارت کیخلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر

Sri Lankan Captain Chandi Mal Ill Out From 1st Test Against India

بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے مقابلے سے قبل سری لنکا کو بڑا دھچکا لگ گیا ،کپتان چندیمل نمونیا کا شکار ہوکر میچ سےباہر ہوگئے ہیں۔

زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز میں شکست کے بعد اینجلو میتھیوز نے تینوں فارمیٹ کی قیادت سے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد ٹیسٹ ٹیم کی قیادت چندیمل کو سونپ دی گئی تھی۔

چندیمل کی قیادت میں زمبابوے کے خلاف سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکن ٹیم فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہی لیکن ایک ہی میچ میں کپتانی کے بعد بیمار ہو کر پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

27 سالہ چندیمل نمونیا کا شکار ہو کر اسپتال میں داخل ہو گئے ہیں اور ڈاکٹرز نے انہیں 3 سے 5 دن آرام کا مشورہ دیا ہے۔

26 جولائی سے گال میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں اب سری لنکن ٹیم کی قیادت اسپنر رنگنا ہیراتھ کریں گے ،جو گزشتہ سال میتھیوز کی غیرموجودگی میں بھی قیادت کے فرائض انجام دے چکے ہیں۔

تازہ ترین