میکیسکو سٹی میں فوجی دستوں اور منشیات اسمگلروں کے درمیان مسلح جھڑپ میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
یہ مسلح جھڑپ کا واقعہ مکسیکو کے دارالحکومت میں جمعرات کی رات کو اُس وقت پیش جب نیوی میرینز کے فوجی دستوں کی جانب سے شہر کے مشرقی علاقے میں منشیات کا کاروبار کرنے والے گروہوں کے خلاف آپریشن کرنے پہنچے تھے۔
بتایا گیا ہے کہ فوج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد یہ مشتبہ ڈرگ ڈیلرز جلتی گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں ہی میں فرار ہوگئے۔