• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالیہ بھٹ کشمیری زبان اور مارشل آرٹ سیکھنے لگیں

Alia Bhatt Learning Kashmiri Language And Martial Arts

بالی ووڈ خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ نے’ کشمیری زبان‘ سیکھنے کے ساتھ ایکشن مناظر کی عکس بندی کے لئے مارشل آرٹ کی تربیت حاصل کرنا شروع کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عالیہ بھٹ نے فلم ساز میگھنا گلزار کی فلم ’راضی‘ میں کام کرنے کی حامی بھرلی ہے، وہ اس میں کشمیری لڑکی کا کردار ادار کریں گی، جس کے لئے انہوں نے مقامی زبان سیکھنا شروع کردی ہے۔

عالیہ بھٹ نے کہا کہ دفاعی تربیت اور کشمیری زبان سیکھنے سے انہیں فلم کے کردار کو اچھی طرح نبھانے میں مدد ملے گی،کیونکہ فلم میں کچھ ایکشن مناظر بھی ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ فلم کا اسکرپٹ بہت اچھا ہے، جو ہرندر سکا کے ناول ’کالنگ سہمت‘ سے ماخود ہے، وہ اپنی پرفارمنس میں بہتری کے لئے پرانی فلمیں بھی دیکھ رہی ہیں۔

تازہ ترین