• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوں تو ناشتے میں آملیٹ سب ہی کو پسند ہوتا ہے، لیکن اگر آملیٹ دیتے ہوئے آپ کو بتایا جائےکہ اس کی قیمت 2لاکھ 11ہزار روپے ہے تو آپ کا منہ حیرت سے کھلا رہ جائےگا۔

نیویارک کے ایک ریسورنٹ میں دنیا کا مہنگا ترین آملیٹ متعارف کرادیا گیا ہے ،جس کی قیمت 2ہزار ڈالر(2لاکھ 10ہزار 650پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے۔

’زیلین ڈالر لوبسٹر فریٹاٹا‘نامی اس آملیٹ کی تیاری میں مچھلی کے انڈوں، کریم ساس، جھینگا مچھلی(لوبسٹر)،آلو اور6 انڈوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔

امریکی ریسٹورنٹ کے تیار کردہ اس مہنگے ترین مزیدار آملیٹ کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرلیا گیا ہے۔

اگر آپ آملیٹ کھانے کے بے حد شوقین ہیںاور اس مہنگے ترین آملیٹ میں استعمال اجزاء پڑھ کر آپ کے منہ میں پانی آگیا ہے تو اپنی جیب بھاری کریں اور نیویارک پہنچ جائیں۔

 

تازہ ترین