• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطین،اسرائیل کشیدگی، محمود عباس کی بیرون ملک سے وطن واپسی

Palestinian Israel Tension Mehmood Abbas Returned Back Home From Foreign Tour

مقبوضہ بیت المقدس کی صورتحال کے باعث فلسطینی صدر محمود عباس نے بیرونی دورہ مختصر کرتے ہوئے مغربی کنارے پہنچ گئے ہیں۔جبکہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان جھڑپیں جاری ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق صدر عباس نے اسرائیل کی جانب سے مسجد الاقصیٰ تک مسلمانوں کی رسائی محدود کرنے کے اقدام کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کے لئے مغربی کنارے کے شہر رام اللہ میں حکومت کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

دریں اثناء بیت المقدس اور مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں اسرائیلی فورسز اور فلسطینیوں کے مابین جھڑپیں جاری ہیں، فورسز فلسطینی مظاہرین کے خلاف ربڑ کی گولیاں اور بھاری شیلنگ جاری ہے، جبکہ اسرائیلی فورسز نے نمازیوں سے بھری درجنوں بسوں کو بیت المقدس سے باہر روک دیا۔

تازہ ترین