• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوں تو غیر معمولی صلاحیتوں کے مالک کتوں کی ذہانت سے کسی کو انکار نہیں، جو اپنے مالک کے سب سے زیادہ وفادار ہوتے ہیں لیکن یہی کتے اپنے عکس سے خوفزدہ ہوجاتے ہیں۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس ننھے ڈوگی کو ہی دیکھ لیں، جو آئینے میں اپنا ہی عکس دیکھ کر گھبرا گیا ہے۔

اسکاٹ لینڈ کے ٹاؤن ہیملٹن سے تعلق رکھنے والے Dexterنامی کتے کے سامنے آئینہ آیا تو پہلے تووہ گھور گھور کر اُس آئینے کو دیکھتا رہا اور اپنے ہی عکس پر حملہ کرتے ہوئے مارنے کی کوشش کرنے لگا۔

ڈوگی میاں کے اس دلچسپ انداز پر جہاں اُسکے مالک خوب محظوظ ہوئے وہیں یہ منظر جس نے بھی دیکھا مسکرا اُٹھا۔

تازہ ترین