• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیلیبری فونٹ کا 2006ء سے پہلے استعمال ممکن تھا، سلمان اکرم راجا

Calibre Fonts Could Be Used Before 2006 Salman Akram Raja

پاناما کیس میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے صاحبزادوں حسین نواز، حسن نواز اور صاحبزادی مریم نواز کے وکیل سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ کیلیبری فونٹ کا 2006ء سے پہلے استعمال ممکن تھا۔

’جیو نیوز‘ کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ عدالت کو بتایا کہ 2006ء سے پہلے ہزاروں لوگوں نے یہ فونٹ استعمال کیا ۔

سلمان اکرم راجا کا مزید کہنا ہے کہ ایک دستاویز میں دستخط والا ایک صفحہ اضافی لگا تھا، کیلیبری فونٹ سے متعلق عدالت میں بیان دے دیا، فیصلہ عدالت کو کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو دستاویزات عدالت میں دی گئیں وہ تصدیق شدہ ہیں، میں مطمئن ہوں کہ دستاویز میں کوئی جعل سازی نہیں ہوئی۔

سلمان اکرم راجا نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی نے قطری شہزادے کو کسی خط میں ویڈیو لنک کا ذکر نہیں کیا، اضافی صفحے کے باعث جعلی دستاویز کا تاثر ابھرا۔

انہوں نے بتایا کہ جولائی 2006ء کے بعد نیسکول اور نیلسن کے شیئرز ہولڈر منروا کمپنی تھی،والیم 10 میں مختلف ممالک کو بھیجی گئی جے آئی ٹی کی درخواستیں ہیں۔

تازہ ترین