• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بالی وو ڈ اداکار ارجن کپور کئی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کے بعد اب پہلی بار کسی فلم میں ڈبل کردارادا کرتے نظر آئیں گے، جس کا مزاح سے بھرپور نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجن کپور نئی بالی ووڈ فلم '’مبارکاں ‘میں ڈبل کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ معروف اداکار انیل کپور بھی فلم کا حصہ ہیں۔

اس فلم میں ارجن کپور پگڑی اور داڑھی میں پنجابی بولتے ہوئے ایک سکھ کے روپ میں نظر آئے ہیں۔

سونی پکچر کے بینر تلے بننے والی اس فلم کی ہدایات انیس بزمی دے رہے ہیں، جب کہ اس فلم کی شوٹنگ تیزی سے جاری ہے۔

ارجن کپور کے ساتھ اس فلم میں انیل کپور، الینا ڈی کروز اور اتھیا شیٹھی سمیت دیگر اداکار نظرآئیں گے،

فلم میں ارجن کپور کرن اور چرن کے کرداروں میں نظر آئیں گے، جب کہ فلم کی خاص بات یہ ہے کہ انیل کپور جو ان کے حقیقی چچا ہے، وہ فلم میں ان کے ماموں بنے ہیں۔

واضح رہے یہ فلم رواں سال 28جولائی کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

تازہ ترین