• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پمز اسپتال میں خاتون رپورٹر پر تشدد، بلاول و زرداری کی مذمت

Woman Reporter Tortured In Pims Bilawal And Zardari Condemned

اسلام آباد کے پمز اسپتال میں ظفرحجازی کے رشتےداروں اور میڈیا نمائندوں کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی ہے، ایف آئی اے اہلکاروں اور ظفرحجازی کے رشتےداروں نے نجی چینل کی خاتون رپورٹر کو دھکے دیے۔

ایف آئی اے اہلکاروں نے نجی چینل کی خاتون رپورٹر کو کچھ دیر حراست میں رکھنے کے بعد چھوڑ دیا۔

سابق صدر آصف زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری نے پمز اسپتال میں خاتون رپورٹر پر تشدد کی مذمت کی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا اپنے مذمتی بیان میں کہنا ہے کہ صحافیوں پر کسی قسم کا تشدد برداشت نہیں کریں گے۔

تازہ ترین