• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسر شاہ ون ڈے ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے پر عزم

Yasir Shah Want To Be A Part Of Odi Team

ٹیسٹ کرکٹ میں قومی ٹیم کو شاندار کامیابیوں سے ہمکنار کرانے والے مایہ ناز لیگ اسپنر یاسر شاہ نے ون ڈے ٹیم میں بھی مستقل جگہ بنانے کا عزم ظاہر کردیا۔

ایک بیان میں یاسر شاہ کا کہنا تھا کہ میرا مقصد یہ ہے کہ جس فارمیٹ میں بھی مجھے کھیلنے کا کہا جائے اس میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔

انہوں نے کہا کہ لیگ ہو ڈومیسٹک یا پھر کسی اور طرز کی کرکٹ پاکستان کے لئے بہترین باولنگ کرائوں گا تاکہ سلیکٹرز میری کارکردگی دیکھ کر مجھے قومی ٹیم میں منتخب کریں۔

2014 میں ڈیبیو کرنے والے یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں تو شاندار کامیابیاں حاصل کیں لیکن ون ڈے میچوں میں وہ خاطر خواہ کھیل پیش نہ کر سکے اور اب تک 17 میچوں میں صرف 8 وکٹیں لے سکے ہیں۔

26 ٹیسٹ میچوں میں 149 وکٹیں لینے والے یاسر نے کیرئیر کے دوران اپنی کامیابیوں کا سہرا سابق کپتان مصباح الحق کے سر باندھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ میرے بڑے بھائی جیسے ہیں اور وہ صرف کرکٹ کھیلنے کے دوران ہی ہماری رہنمائی نہیں کرتے تھے بلکہ گرانڈ سے باہر بھی تمام کھلاڑیوں کا چھوٹے بھائیوں کا کی طرح خیال رکھتے تھے۔

تازہ ترین