• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Indian Prime Minister Visits 49 Countries In 3 Years

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سیر سپاٹوں کے شوقین نکلے،3 سالہ دور اقتدار کے دوران انہوں نے 49 ممالک کا دورہ کیا ۔

بھارتی وزیر مملکت وی کے سنگھ کی جانب سے راجیا سبھا کے اجلاس میں تحریری طور پر آگاہ کیا گیا کہ وزیراعظم مودی نے 2014 ء کی پہلی سہ ماہی میں 8 ممالک کا دورہ کیا،جس کا آغاز بھوٹان سے کیا گیا تھا۔

بھارتی وزیر مملکت نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے رواں سال کے 7 ماہ کے دوران 10 ممالک کا د ورہ کیا ۔

راجیا سبھا کو بتایا گیا کہ مجموعی طور پر مودی نے اپنے 3 سالہ دور حکومت میں 49 ممالک کا سفر کیا،ان دوروں کے دوران مختلف ممالک کے ساتھ معاہدے بھی کئے گئے ۔

تازہ ترین