• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئے ایکٹ سے عام پولیس والوں کو فائدہ ہوگا، وزیر قانون سندھ

New Law Will Benefit Common Police Men Law Minister Sindh

وزیر قانون سندھ ضیاءالحسن لنجار کا کہنا ہے کہ نئے پولیس ایکٹ کے نفاذ سے عام پولیس والوں کو فائدہ ہو گا،عام پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی کی اوقات کار طے کیے جائیں گے۔

صوبائی وزیر ضیاءالحسن لنجارنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران چاہتے ہیں کہ سندھ میں پیراملٹری فورسزان کے ماتحت ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی پی ایل سی کا دائرہ کار ضلعی سطح تک بڑھایا جا رہا ہے، 90 فیصد ایکٹ مکمل ہے، کل سندھ کابینہ میں زیر بحث آئےگا۔

ضیاء الحسن کا یہ بھی کہنا ہے کہ امید ہے کہ پاناماکا فیصلہ عوامی امنگوں کے مطابق آئے گا، عوام چاہتی ہے کہ ملک کو چوروں سے نجات دلائی جائے۔

تازہ ترین