• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام اور حزب اللہ کا لبنانی سرحد کے قریب النصرہ کے ٹھکانوں پر کارروائی

Hezbollah Syrian Army Launch Attack On Lebanon Border Against Al Nusra

شام کے صدر بشار الاسد کی وفادار فوج نے لبنانی ملیشیا حزب اللہ کے تعاون سے لبنانی سرحد کے قریب ایک نیا عسکری آپریشن شروع کردیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق شامی فوج کے ایک کمانڈر نے بتایا کہ یہ آپریشن لبنانی سرحد کےقریب واقع پہاڑی علاقہ عرسال میں موجود شدت پسندوں کے خلاف کیا جارہا ہے۔

یہ شامی علاقہ شدت پسند تنظیم النصرہ فرنٹ کے جنگجوؤں کی آماجگاہ سمجھی جاتی ہے، جو شامی پناہ گزینوں کے لئے قائم کیمپ کے آس پاس موجود ہیں، شامی فضائیہ نے اس دوران شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر 15مرتبہ بمباری کی۔

جبکہ لبنانی فوج نے علاقہ سے فرار ہونے والے شدت پسندوں کو لبنان میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔

تازہ ترین