• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عیدالضحیٰ: سہراب گوٹھ پرمویشی منڈی کی تیاریاں شروع

عیدالضحیٰ کے لیے سہراب گوٹھ پر ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کی تیاریاں شروع ہوگئیں ۔مویشی منڈی کی تیاری کے ساتھ لاڑکانہ سے قربانی کے لئے 300 خوبصورت جانور بھی پہنچ گئے ہیں۔

عیدالضحیٰ پر کراچی سپر ہائے وے، سہراب گوٹھ پر قائم کی جانے والی ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کی تیاریوں کا کام تیزی سے جاری ہے۔

ایڈ منسٹریٹر ارشاد احمد کا کہنا ہے کہ اس سال مویشی منڈی 1200 ایکٹر پر قائم کی جارہی ہے۔ اس کی صفائی ستھرائی کے لئے خصوصی عملہ منڈی میں دن رات کام کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری خصوصی توجہ منڈی کے قیام اور اسے بیوپاریوں اور خریداروں کے لئے محفوظ بنانا ہے۔

ارشاد احمد نے مزید بتایا کہ سہراب گوٹھ مویشی منڈی میں قربانی کے جانوروں کی آمد بھی شروع ہوگئی ہےجبکہ لاڑکانہ سے قربانی کے 300 سے زائد جانور لے کر ٹرک مویشی منڈی پہنچ گئے ہیں جو کہ بلاک چھ میں رکھے گئے ہیں۔

تازہ ترین