• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سگریٹ سے پرہیز کرنے سے فالج میں کمی ہوسکتی ہے

Avoid Cigarette Can Reduce The Strokes

طبی ماہرین نے کہا ہے کہ فالج میں مبتلا لاکھوں افراد جو کہ معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ان کی زندگیوں میں فوری اور بہتر و مستند علاج سے بہتری لائی جاسکتی تھی۔

ان خیالات کا اظہار عالمی یوم دماغ کے سلسلے میں سابق صدر پاکستان سوسائٹی آف نیورولوجی پروفیسر شوکت علی خان، صدر نیورولوجی اویرنس اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن پروفیسر محمد واسع، سربراہ شعبہ نیورولوجی جناح اسپتال پروفیسر خالد شیرو دیگر نے نجی ہوٹل میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ سگریٹ نوشی سے پرہیز اور بلڈ پریشر قابو میں کرنے سے 50فیصد فالج کے مریض کم ہوسکتے ہیں۔

ڈاکٹرز نے کہا کہ یہ قابل علاج مرض ہے اور ان سب سے پرہیز کرکے بروقت ڈاکٹر سے رجوع کیاجائےتو اس کے مثبت نتائج سامنے آتے ہیں۔

تازہ ترین