• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: ڈسٹرکٹ جیل کا قیدی پرسرار طور پر جان بحق

Quetta Prisoner Of The District Prisoner Died Indefinitely

ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ کا ایک قیدی سول ہسپتال میں پرسرار طور پر جان بحق ہوگیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ قیدی کی موت زہر کھانے سے ہوئی جبکہ ورثا نے قیدی کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ میں اپنی والدہ کے قتل میں قید 35سالہ شہاب الدین کو تشویش ناک حالت میں اسپتال لایا گیا جہاں زیر علاج قیدی کی موت واقع ہوگئی۔

دوسری جانب جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قیدی کو الٹیں آرہی تھیں اس لئے اسے سول ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ قیدی کی موت کی اطلاع ملنے پر اس کے رشتہ دار سول اسپتال پہنچ گئے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ قیدی شہاب الدین کی موت کی تحقیقات کرائی جائیں تاہم رات گئے تک سول اسپتال میں ڈاکٹروں نے قیدی شہاب الدین کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا ۔

تازہ ترین