• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وائٹ ہاؤس کے پریس سیکریٹری نے استعفیٰ دے دیا

Sean Spicer Resigns As White House Press Secretary

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اختلافات کے باعث وائٹ ہاؤس کے ترجمان اور پریس سیکریٹری شان اسپائسر نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شان اسپائسر کے استعفے کی وجہ صدر ٹرمپ کی جانب سے نئے کمیونیکیشن ڈائریکٹر کی تقرری ہے جس کی اسپائسر بھرپور مخالفت کرتے رہے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے دیرینہ دوست اینتھونی اسکارا موچی کو وائٹ ہاؤس میں کمیونیکیشن ڈائریکٹر تعینات کیا تھا جس پر اسپائسر نے شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

گزشتہ کئی ہفتوں سے شان اسپائسر منظرِ عام سے غائب تھے اور ان کی ذمے داریاں نائب پریس سیکریٹری سارا سینڈرز نے سنبھال رکھی تھیں۔

ٹرمپ کی صدارتی انتخابی مہم میں مدد سے قبل شان اسپائسر ریپبلکن نیشنل کمیٹی میں اطلاعات کے سب سے اہم عہدے پر فائز رہے اور اپنی ہر بریفنگ میں ٹرمپ کا دفاع کرتے نظر آئے یہاں تک کہ انہوں نے بعض مضحکہ خیز بیانات بھی دیئے تھے۔

اطلاعات کے مطابق شان اسپائسر، اینتھونی اسکیئرموچی کی نامزدگی سے نالاں ہونے کے علاوہ ٹرمپ کی جانب سے میڈیا کے معاملات میں بڑے پیمانے پر تبدیلی اور نئی پالیسیوں کے بھی مخالف تھے۔

تازہ ترین