• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ’دا بلیک پرنس‘ شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئی

The Film The Black Prince Became The Focus Of The Audience

فلم ’دا بلیک پرنس‘ ملک بھر کےسینما گھروں میں ریلیز ہوتے ہی شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

جیو فلم کے بینر تلے ریلیز ہونے والی فلم ’دا بلیک پرنس‘ کو شایقین کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

لاہورمیں فلم بینوں کا کہنا تھا کہ اچھےاسکرپٹ اور معیاری اداکاری نے فلم کو چار چاند لگا دیئے ہیں ۔

فلم شناخت، وقار اور میراث کے چھن جانے اور دوبارہ حصول کی کشمکش کے گرد گھومتی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں کے اہم کردار صوفی سٹیفنز اور روپ میگنن و دیگر ہیں۔

یہ فلم تاریخی ڈرامہ ہے جو راجہ رنجیت سنگھ کے بیٹے پنجاب کے آخری مہاراجہ دلیپ سنگھ اور ملکہ وکٹوریہ کی سچی کہانی ہے جس میں سکھوں کے دیرینہ مطالبے یعنی اپنی بادشاہت کے دوبارہ حصول کو زیر بحث لایا گیا۔

فلم کی عکس بندی بھارت اور برطانیہ دونوں جگہ کی گئی ہے۔فلم میں شبانہ اعظمی بھی اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔

تازہ ترین