• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: شہید پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

Karachi Funeral Prayers Have Been Paid For Martyr Policemen

کراچی کے علاقے کورنگی میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ گارڈن ہیڈ کوارٹر میں ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ آج صبح ادا کی گئی جس میں وزیراعلیٰ سندھ، ڈی جی رینجرز اور آئی جی اے ڈی خواجہ بھی شریک ہوئے۔ نمازجنازہ کے بعد وزیراعلیٰ اور آئی جی نے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت بھی کی۔

واقعہ میں شہید ہونے والے اہلکاروں میں سے قمر الدین کی اندرون سندھ ان کے آبائی گائوں میں تدفین کی جائے گی۔

کراچی کی قائم خانی کالونی ، بلدیہ ٹاؤن میں پولیس نےسرچ آپریشن کر کے 6 ملزمان کوگرفتارجبکہ 27 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ملزمان سے ڈیڑھ کلو چرس اور ٹی ٹی پستول بھی برآمدکیا گیا ہے۔

ایک اور کارروائی میں گلبرگ اور نارتھ ناظم آباد سے بھی 3 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔

گزشتہ روز نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے کورنگی دارالعلوم روڈ پر عوامی کالونی تھانے کے3 اہلکار قمر الدین،افضل اور بابر شہید ہوگئے تھے۔

حملے میں ایک راہگیر بچہ شہید اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔ پولیس کے مطابق حملہ کرنے والے 6 دہشت گرد تین موٹرسائیکلوں پر سوار تھے ۔

ملزمان نے نائن ایم ایم پستولوں سے اندھا دھند فائرنگ کی۔موقع سے گولیوں کے 45 خول ملے تھے۔

تازہ ترین