• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم اے کی خیبر پختونخوا کے لیے احتیاطی تدابیر جاری

Pdma Issued Precautions For Khyber Pakhtunkhwa

پراوینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آئندہ تین روز تک خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارشوں کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں آئندہ تین روز کے دوران موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی پر الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

صوبے کے تمام اضلاع میں سیوریج لائنوں کی صفائی ہنگامی بنیادوں پر شروع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، جب کہ سیاحوں کو لینڈ سلائیڈنگ والے علاقوں میں جانے سے گریز کرنی چاہئے۔

بارش کے دوران خطرناک عمارت خالی کرانے، بجلی کرنٹ سے بچاؤ اور طغیانی والے نالوں میں تیراکی سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین