• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جھنگ میں مکان کی دیوار گرنے سے بچہ جاں بحق

The Houses Wall Collapsed In A Jhang Child Died

جھنگ میں ایک مکان کی بوسیدہ دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک بچہ جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیوذرائع کے مطابق افسوسناک واقعہ جھنگ روڈ پر مدنی مسجد کے قریب پیش آیا جب محمد ارشد نامی شخص کے گھر کی بوسیدہ دیوار اچانک گرگئی۔

ذرائع کے مطابق گرنے والی دیوار کے ملبے تلے دب کر کم سن بچہ انصر عباس جاں بحق جبکہ 10 سالہ کنول، 6 سالہ مونا اور معمر خاتون کنیز فاطمہ زخمی ہوگئی۔

تازہ ترین