• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منفی سیاست کا ہر حربہ ناکام رہے گا، شہباز شریف

Every Step Of Negative Politics Will Fail Shahbaz Sharif

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہناہےکہ عوام کی ترقی کےمخالفین جان لیں کہ ان کی منفی سیاست کا ہر حربہ ناکام  رہے گا، ہر روز نیاسیاسی تماشا لگا کر عوام کی قسمت کھوٹی کرنے والے ہوش کے ناخن لیں، پے در پے شکستوں سے بھی نیازی صاحب نےکوئی سبق نہیں سیکھا۔

لاہورسےجاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے خلاف سازش پر عمران خان کا نام تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دھرنوں، لاک ڈاؤن، سول نافرمانی اور احتجاج کے ذریعے ترقی روکنے کی کوشش کی گئی، روز سیاسی تماشا لگا کر عوام کی قسمت کھوٹی کرنے والے ہوش کے ناخن لیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ عوام نے احتجاجی سیاست سے لاتعلق رہ کران عناصر کے منفی عزائم کوناکام بنایا جب کہ پے درپے شکستوں سے نیازی صاحب نے کوئی سبق نہیں سیکھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کے علاوہ ضمنی اور بلدیاتی انتخابات میں بھی عوام نے جھوٹ کی سیاست کے علمبرداروں کو مسترد کیا ہے۔

تازہ ترین