• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکاکی جانب سے شمالی کوریا کے سفر پر پابندی کا فیصلہ

Us State Department To Clamp Ban On Travel To North Korea

امریکا نے اپنے شہریوں پر شمالی کو ریا کے سفر پر پابندی کا فیصلہ کیا ہےجس کا باضابطہ اعلان اگلے ہفتے ہوگا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق متوقع طور پر حتمی سرکاری اعلان 27 جولائی کو جاری کیا جائے گا جس کے بعد امریکی شہری شمالی کوریا کا سفر نہ کرنے کے پابند ہوں گے ۔

امریکا اور شمالی کوریا میں جاری شدید کشیدگی کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔

شمالی کوریا کی جانب سے جاری میزائل تجربات اور امریکی شہریوں کی گرفتاری کی وجہ سے امریکہ نے پابندی کا اعلان کیا ہے ۔

چند روز پہلے شمالی کوریا کی جیل سے رہائی پانے والے زخمی امریکی نوجوان کی ہلاکت پر امریکیوں میں شدیدغصہ پایا جاتا ہے ۔

یہ نوجوان تین سال پہلے سیاحت کی غرض سے شمالی کوریا گیا تھا جسے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیاتھا ۔

اسے دوسال تک قید میں بھی رکھا گیا ۔ شمالی کوریا کی جیل میں تشدد سے اس کی حالت خراب ہوگئی تھی۔بعد ازاں امریکا واپس آنے کے چند ماہ بعد وہ ہلاک ہو گیا ۔

 

تازہ ترین