• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیویارک :ٹوائلٹ پیپر سے بنے کپڑوں کافیشن شو

ٹوائلٹ پیپر کا ایسا استعمال ہوا جس نے دیکھا وہ دنگ رہ گیا۔ نیویارک میں خصوصی مقابلہ ہوا جس میں ماڈلز نے ٹوائلٹ پیپر سے بنے عروسی ملبوسات میں ریمپ پر جلوے بکھیرے۔

نیویارک میں ہونے والے13ویں سالانہ مقابلے میں ٹوائلٹ پیپر سے بنے شاندار عروسی ملبوسات پیش کئے گئے۔

ماڈلز نے دلکش لباس میں ریمپ پر واک کی اور سب سے خوب داد پائی ،تمام ڈیزائنر ز نےٹوائلٹ پیپر کا استعمال کرکے اپنی خوب مہارت دکھائی۔

مقابلے میں لاس ویگاس سے تعلق رکھنے والی کیری کرلیٹو نامی ڈیزائنر کے تیارہ کردہ عروسی لباس نے مقابلہ اپنے نام کیا۔

 

تازہ ترین