• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھلوناکار پر سواری کرنیوالا شخص توجہ کا مرکز

نئی گاڑیاں رکھنے کا شوق تو بہت لوگوں کو ہوتا ہے تاہم ان بیش قیمتی گاڑیوں کے کھلونا ماڈل بھی کچھ لوگوں کی دلچسپی کا باعث بنتے ہیں۔

اب اس شخص کی مثال کو ہی دیکھ لی لیجئے جو رینج رووَر کا دیوانہ ہے اور اپنے ا سی شوق کی تسکین کے لئے ننھی کھلونا رینج رووَر پر سواری کرتے ہوئے راہگیروں کی توجہ کا مرکز بن ہوا ہے ۔

امریکا سے تعلق رکھنے والا یہ شخص روزانہ پوری شان اور ٹھاٹ باٹ سے مصروف سڑک پر نکلتا ہے اور موبائل فون پر گپیں لگاتے ہوئے اپنی ننھی کھلونا گاڑی چلاتااور خوب انجوائے کرتا ہے جبکہ اسے سڑک پر سفر کرتے دیکھ کر دیگر ڈرائیورز اور راہگیر نہ صرف حیران رہ جاتے ہیں بلکہ اس کی ویڈیوز بھی ریکارڈ کرتے ہیں۔

تازہ ترین