• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ :بھارت نے فائنل میں جگہ بنالی

Icc Womens World Cup India Made A Place In The Final

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت نے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا کو 36 رنز سے شکست دے کر فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا۔

میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 42 اوورز میں 281 رنز بنائے اور اس کے4 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ بارش کے باعث میچ 42 اوورز تک محدود کردیا گیا۔

بھارت کی جانب سے ہرمن پریت کور نے 115 گیندوں پر سات چھکوں اور 20 چوکوں کی مدد سے 171 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں متھالی راج 36، دیپتی شرما 26 اور ویدا کرشنا مرتھی 16 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔

دوسری جانب ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کو شروع سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور 21 رنز پر ان کی تین وکٹیں گر چکی تھیں۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایلس پیری اور ایلس ویلانی نے چوتھی وکٹ کےلیے 105 رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کو میچ میں واپس لانے کی کوشش کی لیکن پھر دونوں ہی کھلاڑی یکے بعد دیگرے آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئیں۔

آسٹریلوی ٹیم کی جانب سے ویلنی نے75اور بلیک ویل نے90 رنز بنائےجبکہ بھارتی ویمنز بولرز کی جانب سے دپتی شرما نے 3وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہےکہ آئی سی سی ویمنزورلڈ کپ کا فائنل بھارت اورانگلینڈ کےدرمیان 23جولائی بروز اتوار کو لندن میں لارڈز کے گراؤنڈ پرکھیلا جائے گا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

تازہ ترین