• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرامہ سیریل ’’ہری ہری چوڑیاں ‘‘ کی تعارفی تقریب

Geo New Drama Serial

ٹی این آئی پروڈکشنز کی پیش کردہ نئی ڈرامہ سیریل ’’ہری ہری چوڑیاں ‘‘ کی تعارفی تقریب کا انعقاد مقامی ہوٹل میں کیا گیا جس میں ڈرامے کی اسٹار کاسٹ کے علاوہ میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

نتھیا گلی کے پر فضا مقامات پر بننے والے اس ڈرامے کے ہدایت کار سید عاطف حسین ، ایگزیکٹو پروڈیوسر محمد ذیشان خان اور مصنف جہانگیر قمر ہیں ۔

اداکاروں میں ایمن ایم خان ، وہاج علی ، حسن احمد، ساجد حسن ، شگفتہ اعجاز ، نطاشہ علی ، جویریہ عباسی ، محمود اسلم ، فاریہ شیخ ، اسد صدیقی ، شرمین طیب ،نازلی نصر ، ماریہ خان، خالد بٹ ، نوشابہ بشیر، سباحت علی بخاری ، ہادی فردوسی ، علی دیس والی ، فوزیہ مشتاق ، قیصر نقوی اور رابعہ تبسم شامل ہیں ۔

ڈرامے میں محبت اور نفرت کے گرد رونماہونے والے تلخ معاشرتی رویوں کی حقیقی انداز میں عکاسی کی گئی ہے ۔

ڈرامے کا ٹائٹل سانگ معروف گلوکار راحت فتح علی نے گایاہے اورموسیقی وقار علی نے ترتیب دی ہے جبکہ شاعر ایوب خاور ہیں ۔

تقریب کے اختتام پر میڈیا کو کا سٹ سے بات چیت کرنے کا مو قع بھی فراہم کیا گیا اور پروڈکشن کے دوران در پیش چیلنجز کے بارے میں بھی بتایا گیا ۔


ڈرامے کی پہلی قسط ناظرین یکم اگست 2017 کو جیو انٹر ٹینمنٹ سے دیکھ سکیں گے جو بعد ازاں ہر منگل رات 8 بجے نشر ہوگا ۔

تازہ ترین