• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ننھی شہزادی کی ضد، کیٹ مڈلٹن گھٹنوں کے بل آگئیں

برطانوی شہزادے ولیم کی ننھی پری شہزادی شارلٹ نے دورہ جرمنی پر ہیلی کاپٹر میں بیٹھنے سے انکار کیا تو والدہ کیٹ مڈلٹن نے بیٹھ کر شہزادی کو منایا۔

برطانوی ننھی پری شہزادی شارلٹ دورہ جرمنی کے دوران جب بور ہوگئی تو ہمبرگ ایئرپورٹ پر موجود ہیلی کاپٹر میں بیٹھنے سے صاف انکار کر دیا اور ضد کرتے ہوئے رن وے پر ہی بیٹھ گئی ۔

جس کے بعد برطانوی شاہی جوڑا ڈیوک آف کیمبرج شہزادہ ولیم اور ڈچز آف کیمبرج کیٹ میڈلٹن نے اپنی شہزادی کو منایا تب جا کر وہ سفر کے لیے آمادہ ہوئی۔

سفر سے قبل ننھے برطانوی شہزادے پرنس جارج نے اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہیلی کاپٹر میں سب سے پہلے بیٹھ کر ہیلمٹ خود ہی پہن لیا گویا کہ اس بار اڑان وہ خود ہی بھریں گے ۔

 

تازہ ترین