• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: خدیجہ حملہ کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا گیا

Lahore Decision Is Safe Of Khadija Attack Case

لاہور کی مقامی عدالت نےقانون کی طالبہ خدیجہ صدیقی پر قاتلانہ حملہ کیس میں ملزم اور مدعی کے وکلا کی جانب سے دی گئی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

لاہورکی کینٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں درخواستوں کی سماعت ہوئی،عدالت نےتھانا سول لائنز کےتفتیشی افسر جاوید کےبیان پر جرح مکمل کی۔

ملزم شاہ حسین کے وکیل کا موقف تھاکہ خدیجہ اور شاہ حسین کی تصویروں کو بھی شاملِ تفتیش کیا جائے، جبکہ کیس میں اقدام قتل کی دفعہ نہیں بنتی، لہٰذا استدعا ہے کہ اقدام قتل کی دفعہ ختم کی جائے۔

مدعی مقدمہ خدیجہ کےوکیل کا کہنا تھا کہ خدیجہ کے زخموں کی تصاویر بھی کیس میں شامل کی جائیں، عدالت نے ملزم اور مدعی کے وکلا کی جانب سے دی گئی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

تازہ ترین