• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راحت فتح کے گانے ’میرے رشک قمر‘ کی سوشل میڈیا پر دھوم

نصرت فتح علی خان کے کلاسک ’میرے رشک قمر‘ نے راحت فتح علی کی آواز میں بھی دھوم مچادی۔فلم ’بادشاہو‘ کے گانے کو صرف 7 دنوں میں ڈھائی کروڑ بار دیکھ لیا گیا ۔

اجے دیوگن اور بے باک اداکاری کے حوالے سے مشہور اداکار عمران ہاشمی کی جوڑی ایک بار پھر فلم ’بادشاہو‘ میں جلوہ گر ہورہی ہے جس کے نئے گانے ’میرے رشک قمر‘ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

راحت فتح علی خان کی آواز میں ریکارڈ کئے گئے گانے ’رشک قمر‘ کو اجے دیو گن اور ایلینا ڈی کروزپر فلمایا گیا ہے جسے اب تک ڈھائی سو کروڑ بار مداحوں نے دیکھ لیا ہے۔

ملن لوتھریا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک چور اور پولیس انسپکٹر کے گرد گھومتی نظر آتی ہے جس میں اجے دیوگن چور اور عمرا ن ہاشمی پولیس انسپکٹرکا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔

فلم میں اجے اور عمران ہاشمی کے علاوہ ایلیناڈی کروز،ودیوت جموال،ایشا گپتا،سنجے مشرا اور سنی لیون بھی مرکزی کردارادا کریں گے۔ فلم یکم ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

واضح رہے بالی ووڈ اسٹار اجے دیوگن اور عمران ہاشمی نے 6 سال قبل فلم ’ونس اپون آٹائم ان ممبئی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جسے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیاگیا تھا ۔

تازہ ترین