• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں ریفارمز کا سلسلہ جاری رکھا جائے، آئی ایم ایف

Reforms Should Be Continue In Pakistan Imf

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ محنت سے حاصل کی گئی بہتری کو ضائع نہ کیا جائے اور ریفارمز کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستانی معیشت پر تبصرہ کرتے ہوئےکہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام سے پاکستانی معیشت میں بہتری ہوئی ہے، سلسلہ جاری رہا تو معیشت مذید مستحکم ہوگی، سلسلہ رکا تو موقع ضائع ہوجائے گا۔

ذرائع کے مطابق جاری خسارے اور خستہ مالی انتظام کو بڑے خدشات قرار دیئے ہیں۔ رواں مالی سال کے آمدنی حدف کا حصول بڑی پیش رفت ہوگی۔

عالمی ادارے نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کا جہاز درآمدات کے انجن پر چل رہا ہے۔معیشت کے دوسرے انجن برآمدات کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ۔

روپے کی قدر میں لچک سے اس فرق کو بہتر کیا جاسکتا ہے۔ لیکن اسکےدیرپا حل کے لئے حکومت کو برآمدی سیکٹر کے ساتھ مل کرکوئی حکمت عملی بنانا ہوگی۔

بجلی کی پیداوار کے ساتھ ترسیل کے نظام کوبھی بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔۔وگرنہ اضافی بجلی سرکلر ڈیٹ بڑھائے گی۔
پاور سیکٹر کے واجبات کا مستقل حل نکالنا ہوگا، وفاق اور صوبے کے مالیاتی امور میں ہم آہنگی قومی ایجنڈا کو مدنظر رکھ کر لانا ہوگی۔

زرمبادلہ کے ذخائرموجودہ ضرورت پوری کرنے کے لئے کافی ہیں۔نئے قرض لینے کی گنجائش بھی ہے، لیکن موجودہ صورتحال تشویش کا سبب ہے، جسے ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔

 

تازہ ترین