• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Palestinians Knife Attacked3 Isreali Killed

مقبوضہ مغربی کنارے میں جھڑپوں کے دوران فلسطینی باشندوں نے3 اسرائیلوں کوہلاک کردیا۔

عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کی قریبی بستی النبی صالح میں 3 اسرائیلیوں کو چاقو مار کر ہلاک کر دیا گیا ، اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے مقدس مقام پر نئے سکیورٹی انتظامات کیے جانے پر اسرائیلی فوج کے ساتھ فلسطینیوں کی جھڑپوں کے بعد یہ حملہ ہوا ہے۔

مشرقی بیت المقدس اور مغربی کنارے میں ہونے والی ان جھڑپوں میں3 فلسطینی شہید اور سینکڑوں افراد زخمی ہو ئے۔

تازہ ترین