• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہلمند:امریکی بمباری، 16 افغان اہلکار ہلاک، پولیس وین تباہ

Helmandus Bombing On Afghan Soldiers 16 Killed Van Destry

افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں امریکی بمباری کے نتیجے میں 16 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس وین مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے ۔

افغان حکام کے مطابق ہلمند کے ضلع گریشک میں امریکی فوج کے فضائی حملے میں 2کمانڈروں سمیت 16 پولیس اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

ہلمند پولیس کے ترجمان سلام افغان نے بتایا کہ واقعہ جمعے کی شام پیش آیا، افغان پولیس ایک گاں میں طالبان کے خلاف آپریشن کررہی تھی، جس کے لیے اس نے امریکا سے فضائی مدد طلب کی، تاہم اتحادی طیاروں نے فضائی حملہ کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر ہی بم گرادیے۔

نیٹو نے اپنے بیان میں واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل بھی افغانستان میں امریکی و نیٹو کی بمباری سے بڑی تعداد میں عام شہری جاں بحق ہوچکے ہیں تاہم ذمہ داروں کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی۔

رواں برس فروری میں ہلمند ہی کے شہر سنگین میں امریکی بمباری سے خواتین اور بچوں سمیت 18 عام شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔

تازہ ترین